• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کے شمالی شہر جیزہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سیکورٹی فورسز کو دیسی ساختہ بم جیزہ شہر کے وسطی اسکوئر میں واقع مقامی مسجد کے قریب پل کے نیچے سے ملا تھا، جس پر بم کو ناکارہ بنانے کے لئے خصوصی ٹیم کو طلب کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹیم نے بم کو پانی کے پریشر سے ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے باعث زوردار دھماکا ہوگیا اور وہاں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت الاخوان المسلمون کے انتہاپسندوں نے بم نصب کرکے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

تازہ ترین