• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’چاہتے ہیں عرب سیاحت کیلئے پاکستان آئیں‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلند ترین برفانی چوٹیاں ، سمندراور قدرتی مناظر ہیں، ہم چاہتے ہیں عرب لوگ یورپ کےبجائے سیرو سیاحت کیلئے پاکستان آئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر بنایا جائے۔سعودی فلسفہ عالم اسلام کی بڑی طاقت کی حیثیت سے ابھر رہاہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل اپنا یا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کےلیے جامع مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے،پاکستانی عوام شہزادہ محمد بن سلمان کےوژن کی تائید اور حمایت کرتے ہیں،اسلامی رواداری کےفروغکیلئےسعودی وزارت اطلاعات سے تعاون کررہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سعودی وزارت اطلاعات کےساتھ مکمل تعاون کررہےہیں،وزیر اعظم کےسعودی عرب کےدوروں سےمضبوط تعلقات کووسعت ملی ہے،ہم چاہتے ہیں پاک سعودیہ تعلقات کو تزویراتی شراکت داری میں بدل دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہپاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان تاریخی تعلقات ہیں، دونوں میں مثبت صورتحال کی عکاسی ہورہی ہے،شاہ فیصل مسجد پاک سعودیہ مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی ہے،سعودی عرب سے اقتصادی روابط،اسلامی اخوت کےرشتے میں بندھے تعلقات ہیں۔

تازہ ترین