• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'پوکیمون؛ ڈیٹیکٹیو پکاچو کا نیاٹریلر جاری


فینٹسی سے بھرپور ہالی وڈ لائیو ایکشن اینیمیڈفلم 'پوکیمون؛ ڈیٹیکٹیو پکاچو کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکارروب لیٹر مین کی اس فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پکاچو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔

یہ ننھا جاسوس اور نوجوان ملکر نئے مشن پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ننھے ننھے مونسٹرز کو قابو میں کر کے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہیں۔

میری پیرنٹ اورکیل بوئیٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلممیں پوکیمون کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار ریان رینلڈکی آواز میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ،جسٹس اسمتھ،کیتھرین نیوٹن اورکین واٹینبی سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے ۔

فلم 10مئی کوسنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین