• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نوز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ’ ظلم کی رات کو جلد ختم ہونا ہی ہے‘۔

ہور کے جناح اسپتال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا دوسرے روز بھی علاج جاری ہے ڈاکٹروں کی ٹیم آج بھی میاں نوازشریف کے مختلف ٹیسٹ کرے گی ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مریم نواز ، نواز شریف کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے، لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی کی ۔

نواز شریف سے ملاقات کے خواہش مند متعدد کارکنوں کو پولیس اور جیل عملے نے روک دیاتھا۔اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ظلم کی رات کو جلد ختم ہونا ہی ہے تاہم انہوں نے مزید گفتگو سے پرہیز کیا۔

شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کاڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق بہترعلاج معالجہ ہوناچاہیے۔

پنجاب حکومت کے احکامات پر گزشتہ روزسنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے جناح اسپتال منتقل کیے جانیوالے میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا ہے کہ ماہر امراض قلب پروفیسر زبیراکرم نوازشریف کو چیک کریں گے ، ایکو گرافی بھی کی جائے گی ۔ ڈاکٹر عاصم حمید نے بتایا کہ نوازشریف کا کمر درد اب ٹھیک ہے، وہ پرنسپل آفس کے کمرے میں مطمئن ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو میں اسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے بتایا کہ میاں نوازشریف کے علاج کیلئے بورڈ میں غیر سرکاری معالج نہیں شامل کیا جاسکتا ۔ وہ چاہیں تو اپنے ذاتی معالج سے تفصیلات شیئرکرسکتے ہیں ۔

تازہ ترین