چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے تیسرے دن اسٹاک کیٹگری کا آغازہوگیاہے، ریس میں 69گاڑیوں نے حصہ لیا ۔
اسٹاک کیٹیگری گاڑیوں کے لیے ٹریک 220 کلو میٹرز طویل ہے ۔
دو سو بیس کلو میٹر کے طویل ٹریک پر ڈرائیورز اپنی مہارت اور رفتارکے مظاہرے کررہےہیں ۔
جیپ ریلی کےدوسرے روز پری پیئرڈ کیٹگری کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیاجبکہ ریلی میں پچاس گاڑیوں میں سے سات گاڑیاں ٹریک پر مڈ بریک سے پہلے ہی باہر ہوگئیں ۔