• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک دیوانے نے اپنے بیٹے کی شادی  کےکارڈپر لوگوں سے تحائف کے بجائے مودی کے لیےووٹ مانگ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کا رہائشی سبھاش راؤیاندی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایک بڑا حامی نکلا۔

اس نے اپنے بیٹےکی شادی کے لیےہزاروں افراد کو دعوت نامےارسال کیے جس میں خصوصی طور پر تحائف کے بجائے رواں سال ہونے والے انتخابات میں نریندر مودی کے لیے ووٹ کی اپیل کی گئی ہے۔

راؤیاندی نے میڈیا کو بتایا کہ’اُن کا خیال تھا کہ شادی کارڈکے ذریعے ووٹ کی اپیل کی جائے ۔ وہ طویل عرصے سے بی جے پی کے حمایتی ہیں اورآئندہ انتخابات میں نریندر مودی کو جتواناچاہتے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہمان بھی میرے اس اقدام سے خاصے خوش ہیں اورمجھے خوب سراہ رہے ہیں ۔

اس سے قبل بھی بھارت میں اس طرح کے شادی کارڈز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئےجن میں حامیوں نے عام عوام سےووٹ مانگاتھا ۔

واضح رہے کہ بھارت میں 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

تازہ ترین