• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی معروف کاروباری شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے دفاتر میں لگنے والی آگ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی۔

بینک میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

معیاری ماسک کے بغیر فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز آگ بجھانے کے دوران مشکلات کا شکار ہوتے رہے اور ان سے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا۔

آگ عمارت کی دوسری منزل پر واقع بینک کے دفاتر میں لگی تھی جس سے اٹھنے والا دھواں دور دور تک نظر آتا رہا۔

آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں جبکہ علاقہ پولیس اور ایمبولینس بھی موقع پر موجود تھیں۔

ریسکیو عملے نے عمارت میں موجود افراد کو باہر نکالا، دوسری منزل پر آگ لگنے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو اسے بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اس دوران کے الیکٹرک نے مزید نقصان سے بچنے کے لیے عمارت کی بجلی منقطع کر دی تھی۔

تازہ ترین