• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں انٹرنیشنل ٹوائے فیئرکا آغاز


امریکی شہر نیویارک کے جیکب کے جیوٹس کنونشن سینٹر میں 116ویں سالانہ انٹرنیشنل ٹوائے فیئرکا افتتاح کردیا گیا۔

ٹوائےفیئرکی اس سالانہ نمائش میں کم از کم1ہزارکھلونا ساز کمپنیوں نے اپنے ڈیڑھ لاکھ نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائے ہیں اور انہیں خریدنے کے لیے ہزاروں کاروباری افرادیہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

4 روزہ ٹوائے فیئر میں بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں سے لیکر نرم و ملائم فلفی کھلونے اور پارک میں رکھے جانے والے تھیم ٹوائز سے لیکر ورچوئل اور الیکٹرونک وڈیو گیمز بھی موجودہیں۔

نمائش میںکھلونے بنانے والوں سے لیکر بیچنے والے ، انہیں خریدنے اور امپورٹ کرنے افراد بڑی تعداد میںشرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 16فروری سے شروع ہونے والا یہ ٹوائے فیئر 19فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔     

تازہ ترین