• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک جام سے بچنا ہے تو کار نہیں ، سائیکل چلائیں

نیدرلینڈز کی حکومت نےدفتر یا اسکول جانے کے اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے بچنے کے لئے سائیکل پر سواری کرنے کو ترجیح دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیاں ٹریفک جام کرنے کا سبب بنتی ہیں اور وقت بچانے کے لئے یہ اقدام اہم ہے۔


واضح رہے کہ نیدرلینڈزسائیکلنگ کلچر کی وجہ سے دُنیا بھر میں مشہور ہے، یہاں لوگ گاڑی کے بجائےسائیکل پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ایک سروے کے مطابق 2016 میں ایک چوتھائی سے زیادہ شہریوں نے سیرو تفریح کے لیے سائیکل کا انتخاب کیا تھا۔

ڈچ حکومت نےسائیکل سواروں کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کئے ہیں جس کے لئےپندرہ روٹز ترتیب دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی سائیکلوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہ کا انتظام کیاگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصدطالب علموں اور ملازمین کو سفری سہولت فراہم کرنا ہےتاکہ وہ کسی بھی دقّت کے بغیر اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت بھی ان اقدامات سے مشروط ہے۔

حکومت نےسائیکل سواری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لوگوں کو معاوضہ دینے کا بھی اقدام کیا ہے۔

تازہ ترین