• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم’’ اینتھم‘‘ کاسنسنی خیز ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ویڈیو گیم ’’اینتھم‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔


کینیڈاکے ویڈیوگیم ڈیولپرزBioWareکے اشتراک سے تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایک بہادرجنگجو اپنے سپر ہیرو کاسٹیوم کی مدد سے دشمنوں اور خطرناک بلاؤں کا مقابلہ کرتا ہے۔

سنسنی خیز ویڈیو گیم میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ نشانے بازی کا ماہر اور بہادر فائٹرز گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

دیوہیکل مخلوق اور سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم22فروری کو لانچ کر دیا جائیگا جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔

تازہ ترین