• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی ضمانت سے ڈھیل ملنے کا منفی تاثر گیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت سے ڈھیل ملنے کامنفی تاثر گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف کی ضمانت سےمعاملہ ڈھیل کی طرف تو یقینا چلا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس لیئے نیب کو اپنے اندر کی طرف بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیونکہ حکومت کا نیب اور عدلیہ پر کوئی اختیار نہیں،اس طرح کی پیشرفت ہونے پر الزام حکومت پر آتا ہے ۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا تفصیلی انٹرویو آج رات دس بج کر پانچ منٹ پر پیش کیا جائے گا ۔

تازہ ترین