• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر کے پی حکومت کا اظہار تشویش

خیبر پختونخوا میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر افسوس ہوا ہے ۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالصمد پاکستان میں خدمت کے لیے جرمنی سے آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیب نے انھیں بغیر ثبوت گرفتار کیا ہے تو انھیں معافی مانگنی چاہیے۔

وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالصمد کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنا مناسب نہیں ۔

عاطف خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالصمد گولڈ میڈلسٹ اور صداتی ایوارڈ ستارہ امتیاز حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالصمد سنسکرت میں ایشیا کے پہلے پی ایچ ڈی ہیں، نیب کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔

تازہ ترین