سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے باعث اسلام آباد میں 18 فروری پیر کے روز عام تعطیل ہوگی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پیر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
اسلام آباد کے تعلیمی ادارے، نجی دفاتر بندرہیں گے جبکہ شاہراہ دستور پر سیکرٹیریٹ اور وفاقی حکومت کے دفاتربھی پیر کو بند رہیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے لیے موخرکردیا گیا ، اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہوگا ، وزارت داخلہ، خزانہ، خارجہ، کابینہ، کامرس کا ضروری اسٹاف موجود رہے گا ۔
سپریم کورٹ 18 فروری کو کھلی رہے گی سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو سپریم کورٹ پہنچنے کی سہولت دے گی ۔