• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
لاہور قلندرز کے سہیل اختر کا ایک انداز

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 139 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور سہیل اختر نے پراعتماد آغاز کیا۔

دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 64رنز بنائے، سہیل اختر 25 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

لاہور قلندر کی دوسری وکٹ 77 کے اسکور پر گری، جب فخرزمان 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کو بڑا نقصان اس وقت ہوا جب ڈیولئیرز چھکا لگانے کی کوشش میں 3رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
عمرخان اے بی ڈیولیئرز کو آؤٹ کرنے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

کپتان محمد حفیظ بھی جلد آؤٹ ہوگئے، اُنہیں سکندر رضا نے 14 کے اسکور پر رن آؤٹ کیا۔

برینڈن ٹیلر بھی محمد حفیظ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رن آؤٹ ہوئے، وہ صرف 13 رنز یہ بناسکے۔

اگلی ہی گیند پر محمد عامر نے ویوسیچ کو 28رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

یوں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔

کراچی کنگز ک نوجوان اسپنر عمر خان سب سے کامیاب بولررہے، انہوں نے 25 رنز دے کر دو وکٹیں لیں، جبکہ محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن فور کے پانچویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ لاہور قلندرز نے کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ ہارڈس ولجوئن کو آج کے میچ میں موقع دیا ہے۔

کراچی کنگز الیون
لیونگ اسٹون، بابراعظم، کولن انگرام، عماد وسیم، سکندر رضا، روی بوپارا، رضوان، سہیل خان، محمد عامر، عثمان شنواری اور عمر خان۔

لاہور قلندرز الیون

فخرزمان، سہیل اختر، ڈی ویولیئرز، ڈیو سیچ، برینڈن ٹیلر، محمد حفیظ، ہارڈس ولجوئن، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی۔

دونوں ٹیمیں ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں، کراچی کے دو پوائنٹس ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم ابھی کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔

کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔


تازہ ترین