• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلواما حملہ: نئی دہلی میں کل جماعتی کانفرنس اختلافات کا شکار

پلواما حملے پر نئی دہلی میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس اختلافات کا شکار ہوگئی ۔

سماج وادی پارٹی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی سمیت کئی جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت نہیں کی ۔

مسلم کانفرنس کے فاروق عبداللہ فلائٹ کا کہہ کر کانفرنس کے درمیان سے ہی اٹھ کر چلے گئے ۔

کل جماعتی کانفرنس کی قرارداد میں پاکستان کا نام شامل کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ۔

سابق وزیراعلیٰ عمرعبد اللہ نے کل جماعتی قرارداد کو مایوس کن قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کل جماعتی اجلاس کے بعد امن کی اپیل کی توقع کررہے تھے ۔

تازہ ترین