• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز کا کنگز سے ٹاکرا، بارش رک گئی کھیل دوبارہ شروع

دبئی میں کھیلا جارہا لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا، تاہم بارش رک جانے کے بعد میچ کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کا پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 139 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری تھی کہ میچ کے درمیان بارش ہوگئی اور کھیل روکنا پڑا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور سہیل اختر نے پراعتماد آغاز کیا۔

دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 64رنز بنائے، سہیل اختر 25 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

لاہور قلندر کی دوسری وکٹ 77 کے اسکور پر گری، جب فخرزمان 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کو بڑا نقصان اس وقت ہوا جب ڈیولئیرز چھکا لگانے کی کوشش میں 3رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کپتان محمد حفیظ بھی جلد آؤٹ ہوگئے، اُنہیں سکندر رضا نے 14 کے اسکور پر رن آؤٹ کیا۔

برینڈن ٹیلر بھی محمد حفیظ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رن آؤٹ ہوئے، وہ صرف 13 رنز یہ بناسکے۔

اگلی ہی گیند پر محمد عامر نے ویوسیچ کو 28رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

یوں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔

کراچی کنگز ک نوجوان اسپنر عمر خان سب سے کامیاب بولررہے، انہوں نے 25 رنز دے کر دو وکٹیں لیں، جبکہ محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین