• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپرلیگ فور کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 13 رنز پر لیونگ اسٹون کی گری جو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بابر اعظم آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے وہ 28 رنز اسکور کر سکے۔

کنگز کو تیسرا نقصان انگرام کی وکٹ کا اٹھانا پڑا وہ 16 ررنز ہی بنا سکے ، جبکہ 93 کے مجموعی اسکور پر اس کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روی بھوپارا تھے ، وہ ایک رن ہی بنا سکے۔

کنگز کی امیدوں پر رضوان بھی پورا نہ اتر سکے اور 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، 18 ویں اوور میں کپتان عماد وسیم 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد آنے والے سہیل خان اسکور میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر قلندرز کے بولرحارث رؤف ہیٹ ٹرک پر آگئے تھے تاہم محمد عامر نے انہیں اس اعزاز کو بنانے سے روکتے ہوئے ایک رن بنایا۔

کراچی کی آخری تین وکٹیں عامر، سکندر رضا اور شنواری  116 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے  اور یوں لاہور نے میچ 22 رنز سے اپنے نام کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ راحت علی نے 3 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، سہیل اختر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، جبکہ فخر زمان نے بھی 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

اے بی ڈویلیئرز صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ ڈیوچچ نے ٹیم کے اسکور میں 28 رنز کا اضافہ کیا۔

کراچی کی جانب سے عمر خان نے دو جب کہ محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ میچ کو کراچی کنگز کی اننگ کےدوران بارش کے باعث کچھ دیر کے لیے روکا بھی گیا تھا۔

تازہ ترین