• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک غربت کے خاتمے کیلئے سنہری موقع ہے، وزیر خزانہ پنجاب

وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ سی پیک غربت کے خاتمے کیلئے سنہری موقع ہے، صوبے میں جاری منصوبوں اور انڈسٹریل زونز کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔

لاہورمیں وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت سی پیک ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل زونز کی آباد کاری، ان کی تیاری سے بڑا چیلنج ہے، پارٹنرز کی دلچسپی اور مقامی ضرورت کے مطابق منصوبے تجویز کیے جائیں۔

اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حبیب الرحمان نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

تازہ ترین