• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے وزیراعظم نے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا

میڈرڈ(جواد چیمہ) اسپین کی سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے 28اپریل کو قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان پارلیمنٹ میں بجٹ کی منظوری میں ناکامی کے بعد کیا انہوں نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی۔ گزشتہ جمعہ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد 10بجے ایک تقریر میں سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء نے گزشتہ آٹھ مہینے میں اپنی حکومت کی کامیابیاں بھی گنوائیں۔ دو دن کے دوران حکومت نے دوسری جماعتوں کو بجٹ کی منظوری کیلئےقائل کرنے کی آخری کوشش کی ہے، اور قدامت پرست مقبول پارٹی (پی پی) اور مرکز کے دائیں سوتادانس سے حزب اختلاف سے ملاقات کی 46سالہ سانچیز قریب آٹھ ماہ قبل قدامت پسند سیاستدان ماریانو راخوئے کو منصب وزارت عظمیٰ سے ہٹا کر سیاسی منظر پر سامنے آئے تھے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اُن کی سوشلسٹ پارٹی کو اس وقت بقیہ سیاسی جماعتوں پر سبقت ضرور حاصل ہے لیکن وہ بھاری اکثریت حاصل کرنے سے قاصر رہے گی یہ عام انتخابات چار سال میں تیسرے انتخابات ہوںگےاس کے علاوہ اسی سال مئی میں بلدیاتی انتخابات اور یورپی یونین کے انتخابات بھی ہونے جا رہے ہیں یاد رہے کہ 2020میں بھی روٹین کے عام انتخابات ہونے ہیں۔
تازہ ترین