• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈفورڈ میں حاجی چوہدری محمد صابر مرحوم کے لئے ختم شریف

بیڈفورڈ (نمائندہ جنگ) میرپور سے متعلق بیڈفورڈ کی بزرگ شخصیت حاجی چوہدری محمد صابر مرحوم کے رسم چہلم کے موقع پر ان کی فیملی کی جانب سے ختم شریف کا اہتمام کیا گیا یہ پروگرام بروز ہفتہ 16 فروری کو منعقد ہوا، دعا علامہ عبدلرزاق نے کرائی۔ اس موقع پر مرحوم کی کمیونٹی خدمات کو سراہا گیا۔ شمس محمود، ، حاجی اقبال، حاجی لال، حاجی چوہدری قربان، چوہدری رحمان، مبشر یوسف، طاہر حسین، پاپا قربان، چوہدری اقبال، چوہدری ریاض، حاجی نائب اور یاسر علی سمیت متعدد شخصیات نے کہا کہ حاجی چوہدری محمد صابر ہمیشہ کمیونٹی کاموں میں پیش پیش رہے، انہوں نے دینی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا ان کی کمی تادیر محسوس ہوتی رہے گی ان کے صاحبزادوں چوہدری غضنفر محمود ، حاجی ارشد حسین اور زیگم حسین نے مہمانوں کو ویلکم کیا۔ خیال رہے کہ مرحوم کی تدفین میرپور میں عمل میں لائی گئی تھی ۔
تازہ ترین