• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین اور امریکہ میں تجارتی جنگ کے خدشات

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کا امریکہ کے ساتھ تجارتی منافع2018میں 139.7ارب یورو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد دونوں قوتوں کے درمیان تجارتی جنگ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ یورپی یونین کی ڈیٹا ایجنسی ” یورو سٹیٹ ڈیٹا “ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018کے دوران یورپی یونین کا امریکہ کے ساتھ تجارتی منافع 139.7ارب یورو رہا جو 2017کے مقابلے میں 20.1ارب یورو زیادہ ہے، اس کی اہم وجہ امریکہ میں یورپی ساختہ گاڑیوں کی بڑھتی درآمد ہے۔دونوں قوتوں کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باوجود یورپی یونین سے امریکہ کو مصنوعات کی برآمد 2017کے مقابلے میں بڑھ کر 406.4 ارب یورو رہی جبکہ امریکی مصنوعات کی یورپ کو برآمد میں بھی اضافہ ہوا جس کا حجم 266.7ارب یورو رہا۔
تازہ ترین