• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کو جرمن عسکری سازو سامان کی ترسیل میں کمی

برلن (اے پی پی) ترکی کو جرمن دفاعی سامان کی برآمدات میں 62 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک پارلیمانی رپورٹ کے مطابق 2018کے دوران جرمن حکومت نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی کے 58سودوں کی منظوری دی، جن کی لاگت 12.9ارب یورو بنتی ہے۔ دوسری جانب 2017 میں ترکی کو 34.2 ارب یورو کا عسکری ساز و سامان فروخت کیا گیا تھا۔ اس کمی کی ایک اہم وجہ ترکی کی شام میں فوجی مداخلت ہے۔ جرمنی اور ترکی کے تعلقات ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے کشیدہ ہیں۔
تازہ ترین