• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد اقبال کو او بی ای ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

برمنگھم (پ ر) مانچسٹر کے سماجی اور مذہبی رہنما سینئر سٹیزن محمد اقبال کو برطانوی ملکہ کی طرف سے سول ایوارڈ او بی ای ملنے پر سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، حاجی محمد ایوب ایم بی ای اور فاروق احمد سابق ڈائریکٹر سٹار ایجنسی برمنگھم نے مبارک یاد دیتے ہوئے کہا کہ او بی ای ایوارڈ محمد اقبال کو ایوارڈ دے کر ملکہ برطانیہ نے پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ان رہنمائوں نے مزید اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محمد اقبال نے ساری زندگی برطانیہ اور پاکستان میں سماجی کام کئے اور انسانیت کی خدمت کرنا اپنا قرض اولین سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں یہ ایوارڈ ملا ہے۔
تازہ ترین