• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کرکٹ ٹرافی رونمائی کے لئے برسلز پہنچ گئی

برسلز (حافظ اُنیب راشد) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی رونمائی کیلئے یورپ کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئی۔ رونمائی کی یہ تقریب برسلز شہر کی مرکزی جگہ گرینڈ پیلس (Grand Palace) میں کی گئی جہاں شہر کی اہم ترین میونسپل کمیٹی 1000برسلز نے اس تقریب کا انتظام کیا تھا۔ اس تقریب رونمائی کو یہاں منعقد کرانے میں 1000برسلز کمیون کے پہلے پاکستانی نژاد کونسلر محمد ناصر چوہدری نے بیلجین کرکٹ ایسوسی ایشن کے پاکستانی نژاد صدر حسن شاہ کے تعاون سے کیا تھا۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی یہ ٹرافی پانچ بر اعظموں سے ہوتی ہوئی برسلز پہنچی تھی۔ جو کونسل کے یورپین نمائندے Edvard Shuttleworth لیکر آئے تھے۔ تقریب رونمائی میں بیلجین سپورٹس اور فنانس کے وزیر اور برسلز کمیون کے میئر کے علاوہ بیلجیم کی خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک برطانیہ میں ہوگا جس میں 48میچ کھیلے جائیں گے۔ اس تقریب رونمائی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندے نے کونسلر ناصر چوہدری کو تقریب کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر شیلڈ بھی پیش کی۔
تازہ ترین