• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر بیرسٹر سلطان کی یادداشت پر غور کیا جارہا ہے، وزیراعظم برطانیہ

لندن(پ ر) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے پیش کردہ یادداشت پر کہا ہے کہ وہ اس پر غور کررہی ہیں اور بعد میں اس پر کوئی قدم بھی اٹھایا جائے گا۔ یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پانچ فروری کو کشمیریوں و پاکستانیوں کے مظاہرے کے موقع پر برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ میں ایک یادداشت بھی پیش کی تھی۔ اس پر انہیں برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے ایک مکتوب میں مثبت جواب بھی ملا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یادداشت میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کی تفصیلات دی تھیں اور درخواست کی تھی کہ روڈیزیا کی طرز پر لندن میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے اس یادداشت کا جواب آنا انتہائی اہم پیش رفت ہے اور سیاسی، سماجی حلقوں میں اسے خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔
تازہ ترین