• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ٹیم آج پریکٹس میچ سے تیاریوں کی جانچ کرے گی

جمیکا(اے پی پی)انگلش کرکٹ ٹیم کالی آندھی کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل (آج) ہفتہ کو یو ڈبلیو آئی وائس چانسلرز الیون کے خلاف ٹور میچ میں تیاریوں کی جانچ کرے گی۔ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اب انگلش ٹیم کو ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا، آخری ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد انگلش کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے اور اب وہ ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 فروری سے ہو گا۔
تازہ ترین