• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بارڈر پروٹیکشن ایجنسی کے خلاف لسانی تعصب برتنے کا مقدمہ

لاس اینجلس (اے پی پی) امریکہ کی ریاست مونٹانا میں دو خواتین نے بارڈر پروٹیکشن ایجنسی کے خلاف لسانی تعصب برتنے کا مقدمہ دائر کر دیا۔خواتین اینا اور مارتھا کا موقف ہےکہ ان کو بارڈر پولیس فورس کےایک اہلکار نے گزشتہ سال مئی میں صرف اس بات پر گرفتار کر لیا کیونکہ وہ ایک گروسری سٹور میں شاپنگ کے دوران آپس میں سپینی زبان میں بات چیت کر رہی تھیں ۔اہلکار نے انھیں کہا کہ یہ زبان یہاں عام نہیں بولی جاتی اس لئے ان کو ان کے یہاں قانونی ہونے پر شک ہے۔عدالت میں امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنسی کے خلاف مقدمہ خواتین کی طرف سے امریکن سول لائبرٹیز یونین نے دائر کیا ہے۔ان کے مطابق اونیل نے خواتین کو 40 منٹ تک زیر حراست رکھا۔
تازہ ترین