• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ داعش کو شکست دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا، وزیر دفاع

برسلز(اے پی پی)برطانوی وزیر دفاع گیوین ولیم سن نے کہا کہ ان کا ملک داعش کے خطرے سے نمٹنے اور اس کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہے۔انھوں نے یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ داعش کے خلاف جنگ کے لیے ایک نیا اتحاد تشکیل دینے کو تیار ہے۔انھوں نے برسلز میں نیٹو کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ برطانیہ شام میں مبصر فورس کی تشکیل وتعیناتی کی حمایت کرے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ داعش کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ داعش کا خطرہ تبدیل ہونے جا رہا ہے اور یہ تبدیل ہونے کے بعد منتشر ہونے جا رہا ہے۔ولیم سن کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ اور اپنے اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔ وزیر دفاع گیون ولیم سن نے کہا کہ برطانوی افواج داعش کو شکست فاش دینے کےلیے جنگ جاری رکھیں گی ۔ شام و عراق میں داعش کا خطرہ کم ہو گیا ۔ داعش منتشر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا اپنے عوام اور اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے تمام تر اقدامات کرے گا۔
تازہ ترین