• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کتا زیادہ بھونکنے پر مالک پر جرمانہ ہو گا

پیرس(پی پی آ ئی)فرانس میںکتوں کے غیر ضروری بھونکنے کی صورت میں مالک کو جرمانہ دینا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق شمالی فرانس کے ایک قصبے میں میئر نے کتوں کے غیر ضروری طور پر بھونکنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اب فیکوریس نامی قصبے میں کتوں کے غیر ضروری اور بار بار بھونکنے کی صورت میں مالک کو 68 یورو جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔میئر جین پائری ایسٹنی کا کہنا ہے کہ دن رات کتوں کے بھونکنے سے علاقے میں ایک ناقابل برداشت صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور یہ اقدام صوتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔تاہم جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم افراد کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تازہ ترین