• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد نقد رقم اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار، مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد ہلاک، 5 زخمی

خیرپور+ کوٹری+نصرپور (بیورورپورٹ+نا مہ نگاران )مسلح افرادنقد رقم اور طلائی زیورات لو ٹ کر فرار ،مختلف حادثات ووا قعات میں 5 افرادہلاک، 5ز خمی، منشیات کے خلاف کارروائی ، خیرپور۔مسلح افراد دیہاتی محمد ابراہیم خاصخیلی کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یر غمال بنا یا اور شادی شدہ خاتون نفیسہ خاصخیلی اور ان کی 6ماہ کی بچی افشان کو زبردستی کے اس کو یر غمال بنایا اور ان کی دکان سے زبردستی نقد رقم اور ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ مورو ۔ گاؤں محمد ا سمعیل بگھیو میں مسلح افراد حاجی محمد ایوب کے گھر پر مبینہ طور پر حملہ کر کے خواتین اور ایک مرد کو زخمی کر کےہزروں روپے نقد اور طلائی زیورات لو ٹ کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے خواتین اور مردوں کو لیٹر دے کر تعلقہ ا سپتال بھیج دیا جبکہ ر 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں سے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ متا ثرین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات واپس دلائے جا ئیں ، کوٹری۔سی آئی اے سینٹر کوٹری پر سب انسپکٹر نثار بھٹی اور ہیڈ محرر اصغر پہنور نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان خلیل شورو اور دیدار شورو نے 18دسمبر2018کو قومی شاہراہ پر ٹر یلر ڈرائیور کو روک کراسلحہ کے زرو پر نقدی اورفون چھین لیا تھا اور مزاحمت کرنے پر ڈارئیور آفتاب مغل کو شدید زخمی کردیا تھا جس پر سی آئی اے پولیس نے ایک ملزم دیدار شورو کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا ۔جبکہ مسروقہ سامان ایس ایس پی جامشورو توقیر نعیم کی ہدایت پر متاثرہ شخص کو د ے دیا گیا ۔ شہدادکوٹ۔ نامعلوم چور مویشی منڈی میں کھڑی احسان ہکڑو کی موٹر سائیکل لے ا ڑے ۔واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانہ پر دی گئی جبکہ دوسری جانب لکھ پت رو ڈ پر میڈ یکل اسٹور کا تالا توڑ کر نامعلوم چوروں نے نقد رقوم اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ جیکب آباد۔ پھول باغ محلےکے رہائشی محنت کش محرم علی ابڑو کی 3سالہ بچی عائشہ گھر کے برابر میں کھلے گٹر میں گر کر ہلاک ہوگئی ،علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی بر س سے ہمارے علاقے کے گٹر کھلے ہوئے ہیں انتظامیہ کو شکایات کیں ،مگر کوئی تدارک نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ علاقے میں کھلے گٹروں کو بند کیا جائے۔ نصرپور ۔ ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کارروائی میں کار کی تلاشی کے دوران کار سے دس بورے چھا لیہ اور گٹکے کے پا نچ سو سے زائدپیکٹس برآمد ہو ئے ۔جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ کار ڈرائیور ذلفقارعلی ولد حاجی جمو کو کار سمیت پکڑ کر منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے چلان کردیا گیا۔خیرپورناتھن شاہ۔ گاؤں مغری جو دڑو کے مقام پر مسلح ملزمان کی خانہ بدوشوں کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ ، اٹھارہ سالہ لڑکی ریشماں لغاری ہلاک ، اسکی وا لدہ لطیفاں لغاری شدید زخمی ہو گئی ۔واقعہ کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر لاش اور زخمی کو تعلقہ اسپتال خیرپورناتھن شاہ روانہ کردیا۔ اسپتال میں لیڈی داکٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے لاش پوسٹمارٹم کیلیئے دادو سول اسپتال روانہ کردی گئی۔ دریں اثناء انڈ س ہائی وے پر شاول مشین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد خیال محمد پٹھان اوریوسف پٹھان ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دڑو گائنچا کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جیکب آباد کا رھنے والا ذوالفقار ہلاک ہوگیا۔علاوہ ازیں رکن تھانہ کی پولیس پوسٹ کلری کی بوسیدہ عمارت کی چھت سے پلاسٹر کے ٹکرے گرنے سے پولیس اھلکار صدرالدین عباسی زخمی ہوگیا۔زخمی کو پاٹ شریف کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

تازہ ترین