• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری :گھر کے واحد کفیل نوجوان کاقتل ،نامعلوم شخص نے گولی مار دی

(نامہ نگار )گوٹھ غلام نبی جونیجو کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سےگھر کا واحد کفیل نوجوان قتل ،مقتول کی شناخت جاوید اقبال آرائیں ولد محمد اقبال آرائیں کے نام سے ہوئی. اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ اور لا ش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ڈگری منتقل کیا۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی. پولیس ذ رائع کے مطابق مقتول شوگر مل کا ملازم تھا۔ اور رات ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا تو گوٹھ غلام نبی جونیجو کے قریب یہ واقعہ پیش آیا. پولیس مقتول کو 12 فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی ـ گولی نوجوان کی پشت پر لگی۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے مقتول کی موت واقع ہوئی. پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا معلوم نہیں ہوتا۔ کیونکہ مقتول کا موبائل اور موٹر سائیکل مقتول کے قریب ہی موجود تھی ۔ یہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے. دریں اثناء ورثاء کے مطابق مقتول جاوید اقبال آرائیں ضلع بدین کے گاؤں گوٹھ چوہدری رحمت علی آرائیں کا رہائشی تھا۔

تازہ ترین