• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرپور : موسیٰ کھٹیان روڈ پر لطیف شاخ میں 6فٹ چوڑا شگاف

نصرپور (نامہ نگار) نصرپور کے قریب موسیٰ گھٹیان روڈ پر لطیف شاخ میں اچانک 6 فٹ چوڑا شگاف پڑ جانے سے زمینداروں کی 25 ایکڑ سے زائد گندم کی فصل پانی میں ڈوب گئی جبکہ آبپاشی عملہ کو اطلاع ملنے کے باوجود نہیں پہنچا، آخر کار گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مشین منگوا کر شگاف بند کردیا اور گاؤں والوں نے آبپاشی عملے پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لطیف شاخ کی مٹی کناروں سے فروخت کردی ہے جس کی وجہ سے لطیف شاخ کے کنارے کمزور پڑگئے ہیں۔
تازہ ترین