• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مورو(نا مہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قتل کیس میں نامزد سب انسپیکٹر کو ہتھکڑیاں لگوا کر ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آٹھ سال قبل گاؤں سہڑا میں نوجوان عدنان کوریجو کو گولیاں مارکر قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ ان کے بھائی احمد نواز کوریجو کی مد عیت میں سات افراد کیخلا ف درج کیا گیا تھا جن میں دو ملزم گرفتار ہو گئے تھے جبکہ باقی روپوش تھے جن میں سب انسپیکٹر غلام اصغر ڈہر کچی ضمانت پر باہر تھا ۔اور بار بار نو ٹس ملنے کے باوجود کورٹ میں حاضر نہیں ہو رہا تھا ۔ آج کورٹ میں حاضر ہونے پر عدالت نے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا ۔
تازہ ترین