حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے عدالتی چھاپے کے دوران بازیاب ہونے والے بھٹہ مزدور کو اس کے بیان کے بعد آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ واضح رہے کہ ففتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں ٹنڈوجام کے رہائشی دل بہار اوڈھ کی جانب سے رشتہ دار چتوں اوڈھ کو بھٹہ مالکان خلیل پٹھان‘ حاجی مگسی و دیگر کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور جبری مشقت لینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ عدالتی احکامات پر ریڈ کمشنر نے ٹنڈوجام پولیس کی مدد سے بھٹے پر چھاپہ مارکر چتوں اوڈھ کو بازیاب کیا تھا۔