• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کےمقدمات میں گرفتار ایم کیو ایم کارکنوں کی ضمانت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے سینٹرل جیل میں کراچی کی شاہراہ فیصل اور گلشن اقبال تھانوں میں درج قتل کے 6 مقدمات میں گرفتار ایم کیو ایم کارکنوں شجاعت ہاشمی‘ کامران‘ رحمت اللہ اور ضمانت پر رہا امید علی عرف جیلر کے مقدمات میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ایس ایچ او شاہراہ فیصل صفدر مشوانی کی غیر حاضری پر اسے شوکاز نوٹس جاری کرکے ایس ایس پی ایسٹ کو ایس ایچ او صفدر مشوانی کی آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا جبکہ عدالت میں ملزمان کے وکلا کی غیر حاضری کے باعث ان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ۔ اسی عدالت نے سینٹرل جیل حیدرآباد میں نواب شاہ کے ایئر پورٹ تھانے میں درج 2017 ءقتل کیس میں گرفتار ملزم گل شیر عرف جوار و دیگر کے مقدمے کی سماعت بھی وکیل کی غیر حاضری کے باعث 28 فروری تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین