• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکو کے اے پی ایس ملازمین کو ا پ گر یڈکرایا جا ئیگا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ حیسکو کے اے پی ایس ملازمین ادارے کی خدمت انجام دے رہے ہیں یہ اپنی انتہائی سخت ڈیوٹیوں کو بڑے احسن انداز اور خوش اخلاقی کیساتھ ادا کررہے ہیں ان کا متعلقہ آفیسر نشست پر براجمان ہوں یا نہ ہوں یہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں آخری وقت تک مصروف عمل رہتے ہیں ۔ لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ آپ مطالبہ جائز ہے اور اے پی ایس ملازمین کو 16 سے17گر یڈ میں لایا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی ایس اسٹاف کے وفد میں شریک محمد سمیع الدین قادری ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع یونین کے صوبائی رہنما ملک سلطان علی ، میڈیا کوآڈنیٹر محمد حنیف خان بھی موجود تھے ۔انہوںنے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ یونین کا کام ہی کوشش کرنا ہے اور اس جدوجہد کے سپاہی یونین کے کارکن اور ہمارے عہدیدار ہیں جو یونین کی آواز پر ہمہ وقت تیار رہتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے جائز مسائل حل نہ ہوں۔
تازہ ترین