دبئی(نمائندہ خصوصی)شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ مجھے کرکٹ میں سب پتہ ہے اور کیئریئرمیں آج بھی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ہفتے کو ملتان سلطانز کو میچ جتوانے کے بعد کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ہم نے اپنی بولنگ کی بدولت میچ جیتا۔بولروں نے اچھی بولنگ کی اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے سرکل میں فیلڈر رکھ کر بیٹنگ لائن پر حملہ کیا۔شعیب ملک نے کہا کہ یہ مشکل فارمیٹ ہےاس فارمیٹ میں مشکل صورتحال میں پریشان ہونے کے بجائے کوشش کرتا ہوں کہ ٹھنڈے دماغ سے میچ ختم کروں اور اپنی ٹیم کو جتواوں۔فاسٹ بولر جنید خان نے کہا کہ جب میں چھوٹے گاوں سے آکر ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتا ہوں تو پاکستان ٹیم میں کم بیک بھی کرسکتا ہوں۔ایڑھی میں تکلیف سے مکمل صحت یاب ہوچکا ہوں۔