• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے ساتھ مشق " ترگیٹیریزIII- "میں ترک جہاز کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کثیرالملکی میری ٹائم مشق " امن 2019ـ " میں شرکت کے لئے آنے والے ترک نیوی کے جہاز ٹی سی جی گو کسیڈا GOKCEADA ) 7 نے بحری مشق امن کے اختتام پر پاک بحریہ کے ساتھ مشق " ترگیٹیریزIII- " میں حصہ لیا۔ یہ مشق ترگیٹیریز مشقوں کے سلسلے کی تیسری مشق تھی۔ پہلی اور دوسری مشق پاکستان اور ترکی کے سمندروں میں منعقد ہو چکی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں عالمگیر ، اصلت اور لانگ رینج میری ٹائم ایئر کرافٹ نے اس مشق میں حصہ لیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے آفیسرز و جوانوں نے مشق سے بھر پور استفادہ کیا جس کے ہاربر فیز کے دوران عصرِ حاضر کے بحری جنگی حربوں بشمول میری ٹائم سکیورٹی لائحہ عمل ، پیشہ ورانہ تجربات اور باہمی اشتراک کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ہاربر فیز کے بعد سمندر میں مختلف بحری جنگی چالوں پر مشتمل مشقوں کا انعقاد ہوا جنہوں نے پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے آفیسرزو جوانوں کو حربی مہارتوں کو یکجا کرنے اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا بھر پور موقع فراہم کیا۔
تازہ ترین