• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے متعلق جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا رویہ قابل مذمت ہے، احمد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل میں معروف ادیبہ و دانشور حسینہ معین، طلعت حسین اور اعجاز فاروقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان کے بارے میں بھارتی شاعروادیب جاوید اختر کا رویہ قابل مذمت اور شبانہ اعظمی کے ٹوئٹ کی آخری سطر قابل افسوس ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امیر خسرو سے ساحر لدھیانوی اور ٹیگور تک ہمارا تہذیبی ورثہ مشترک ہے مگر بھارتی سول سوسائٹی اور دانشور دباؤ کی وجہ سے اس مشن سے الگ ہوجاتے ہیں آرٹس کونسل کراچی میں کیفی اعظمی کانفرنس کو ہم نے ملتوی نہیں کیا بلکہ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کے انکار سے ملتوی ہوئی،ایسے موقع پر اگر جاوید اور شبانہ پر انتہا پسندوں کا سخت دباؤ تھا بھی تو ان کو خاموش رہنا چاہئے تھا جاوید اختر کے اس رویہ سے امن اور ثقافت کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو جوڑنے والوں کو مایوسی ہوئی، کشمیر میں لاکھوں انسانوں کو قتل کیاگیا اوریہ سلسلہ جاری ہے کشمیر ایک مسئلہ ہے میں اس کو اپنی بزدلی کہوں گا کہ امن کی خاطر کبھی بھی ہم نے ان سارے واقعات پر بات نہیں کی مگر جاوید اختر نے مایوس کیا وہ تو کوئی موقع جانے نہیں دیتا کہ پاکستان کے خلاف بات نہ کرے اس کو مودی کی بھی مذمت کرنا چاہئے۔
تازہ ترین