• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے میزائل نظام کی خریداری کی ڈیل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب ایردوآن

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس چار سو میزائل نظام کی خریداری کی ڈیل سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ امریکا کی خواہش ہے کہ انقرہ حکومت روسی میزائل نظام کو نیٹو کے دفاعی نظام میں شامل نہ کرے۔ امریکی حکام نے اس سلسلے میں ترکی کو 15 فروری کی غیر رسمی ڈیڈ لائن بھی دی تھی، جس مں ترکی کو ساڑھے تین ارب ڈالر میں پیٹریاٹ نظام کی فروخت کی پیش کش کی گئی تھی۔ امریکی حکام نے کہا تھا کہ روسی میزائل نظام خریدنے کی صورت میں انقرہ حکومت کی امریکا کے ساتھ ایف پینتس لڑاکا طیاروں کی ڈیل بھی متاثر ہو گی۔ 

تازہ ترین