• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ملازمت سے فارغ کرنے پر ایک شخص نے ساتھی ملازمین پر فائرنگ کردی،5 افراد ہلاک،5پولیس اہلکار زخمی

شکاگو ( نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے نوکری سے برخاست کیے جانے پر اپنی فیکٹری میں ساتھی ملازمین پر فائرنگ کر دی۔ شکاگو کے نواح میں ہوئے اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ موقع پر پہنچنے والی پولیس کے پانچ اہلکار بھی اس شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ شکاگو سے چالیس میل دور ایلينوئے کے علاقے آؤرورا میں مقامی وقت کے مطابق دن کو ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کا نام گیری مارٹنز بتایا ہے اور اس کی عمر 45 برس ہے۔ اس حملہ آور نے بعد میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔اورورا پولیس سربراہ کرسٹن زمن نے کہا کہ مرنے والا شخص کمپنی میں 15 سے ملازمت کررہا تھا اور اور ہماری معلومات کے مطابق اسے آج ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے بندوق سے تشدد کوحقیقی قومی ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین