• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برج خلیفہ میں قائم دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کیلئےکھول دیا گیا

ابو ظہبی ( نیوز ایجنسی )دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کے لیے کھول دیا گیا، دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز دبئی کی برج خلیفہ کو حاصل ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔عمارت کو دنیا کی پرتعیش عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔160 سے زائد منزلوں پر بنی اس عمارت میں اگرچہ رہائش کیلئے پرتعیش ہوٹل پہلے سے ہی موجود ہیں تاہم اب اس عمارت کی آخری منزلوں پر دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا گیا، ہوٹل میں عوام ہائی ٹی، مشروب، میٹھے کھانے اور موسیقی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔تین منزلوں پر مشتمل اس ہوٹل کو ہر روز دو پہر ساڑھے 12 بجے کے بعد عوام کیلئے کھولا جائے گا،ہوٹل میں مشروب اور میٹھے کھانوں کے ریٹ الگ الگ ہیں اور کم سے کم ریٹ پاکستانی 20 ہزار روپے ہوں گے۔             دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز دبئی کی برج خلیفہ کو حاصل ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔اس عمارت کو دنیا کی پرتعیش عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔160 سے زائد منزلوں پر بنی اس عمارت میں اگرچہ رہائش کے لیے پرتعیش ہوٹل پہلے سے ہی موجود ہیں۔

تازہ ترین