• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈولف ہٹلر کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار برونو گنز 77 برس کی عمر میں چل بسے

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن و انگریزی فلموں کے نامور اداکار برونو گنز کچھ عرصے علیل رہنے کے بعد 77 برس کی عمر میں چل بسے۔برونو گنز کو سب سے زیادہ شہرت جرمنی کے سابق ڈکٹیٹر بادشاہ ایڈولف ہٹلر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے پر حاصل ہوئی۔برونو گنز نے اگرچہ 200 کے قریب جرمن، فرینج اور انگریزی سمیت یورپ کی دیگر مقامی زبانوں کی فلموں میں کام کیا، تاہم انہیں شہرت 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈاؤن فال‘ سے حاصل ہوئی۔برونو گنز ’ڈاؤن فال‘ سے قبل بھی کئی متعدد مشہور فلموں میں کام کر چکے تھے اور انہیں شہرت حاصل تھی، تاہم ہٹلر کا کردار ادا کرنے کے بعد وہ بے حد مقبول ہوئے۔
تازہ ترین