• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے ٹیسٹ جاری، مریم اور شہباز کی ملاقات، ظلم کی رات کو جلد ختم ہونا ہے، مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا جناح اسپتال میں علاج جاری ہے، میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ایک روز قبل کئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس پر مشاورت بھی کی گئی، سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اور مریم نواز نے جناح اسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی اور میڈیکل بورڈ سے بھی ملاقات کر کے آگاہی حاصل کی۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہوئے لیکن شیئر نہیں کر سکتا، شہباز شریف اور مریم نواز کی اسپتال آمد پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ شہباز شریف نے کارکنوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ظلم کی رات کو جلد ختم ہونا ہے۔ جبکہ شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق نوازشریف کا ڈاکٹرز کی ہدایت پر بہتر علاج معالجہ ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا جناح اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے اور میڈیکل بورڈ کی جانب سے انکے مزید ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی سپتال آمد کے موقع پر لئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس پر بھی مشاورت کی ۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے جناح سپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جناح سپتال میں ہر طرح کی بیماری کا علاج موجود ہے ۔ کچھ ایسے حالات ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے کسی مریض کو جناح سپتال سے باہر بھیجنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے اب تک جن چیزوں کی عبوری رپورٹ سامنے آئی ہے اسکے مطابق جناح سپتال انہیں علاج معالجے کی سہولیات کی پیشکش کرسکتا ہے ۔ یہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں لیکن میں انکے نام شیئر نہیں کر سکتا اور انکی رپورٹس کی روشنی میں علاج معالجے کا پلان بنایا جائے گا اور جیسے جیسے پراسس آگے بڑھے گا ہو سکتا ہے مزید ٹیسٹوں کی ضرورت پیش آئے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ سے بات ہوئی ہے وہ علاج معالجے سے مطمئن ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے رہائی ملنے کے بعد اسلام آباد سے لاہور پہنچ کرجناح سپتال میں زیر علاج اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کر کے انکی عیادت کی۔

تازہ ترین