• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الحق نے اسپیکر کے بارے میں خبروں کو پراپیگنڈہ قرار دےدیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کو پراپیگنڈہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اسد قیصر بطور اسپیکر قومی اسمبلی اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔اسد قیصر مشکل حالات میں حکومت کی مشاورت سے ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔اسپیکر اسد قیصر کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر کے خلاف پراپیگنڈہ متعصبانہ ہے۔

تازہ ترین