• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں!!رکن اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کا ایک دِن جیو کے ساتھ بیوی شریک حیات یا جیلر؟ احوال”خبرناک“ میں

کراچی (جنگ نیوز) عمر کوٹ کے رانا اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ نے کہا ہے کہ میں خود کوپاکستان میں بھارتی مہاراجوں سے زیادہ بااثر سمجھتا ہوں۔ بیٹے کی شادی کے بعد سسر بہو کے سامنے نہیں آتا۔آج بھی ہمارے خاندان کی شادیاں بھارت میں کی جاتی ہیں۔ دادا ارجن سنگھ نے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور پاکستان کا ساتھ دیا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمیر سنگھ کا مکمل انٹرویو سہیل وڑائچ کی میزبانی میںاتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ ٭ کیپٹن (ر) صفدر (ڈمی) کی خبرناک آمد ہوگی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کیا اسیری کیا رہائی، اپنا بنا کے چھوڑ دیا، جیل میں ہوں تو آؤٹنگ کیلئے اسپتال ہی ہوتا ہے۔ ”کلاسیکل شاعری کا ذریعہ حیات اور جعلی پیروں کی دکان کے سادہ لوح گاہک “ کے موضوعات بھی خبرناک کا حصہ ہیں۔ ”بیوی شریک حیات یا جیلر؟“ اس موضوع پر عائشہ اور کوکب میں ٹھن گئی جس کا احوال ناظرین طنز و مزاح سے بھر پور شو میں علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین