• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر کسی ثبوت پاکستان کو دہشتگری میں ملوث قرار دینے کی بھارتی روایت برقرار

سرینگر(اے پی پی) بھارت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور پاکستان کو بلاوجہ بدنام کرنے کی اپنی پرانی روش پر عمل کرتے ہوئے جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں ہونے والے حملے میں بھی بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کو ملوث قرار دیا ہے، لیتھ پورہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی پیرا ملٹری اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیر کے حوالے سے امور کے ماہرین اور مشاہدین کا نقطہ نظر یہ ہے کہ پلوامہ حملے نے کئی سولات کو جنم دیاہے اور یہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بھارتی حکومت اور وہاں کی فوجی قیادت کی ایک اور ساز ش ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اورمقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے کسی بھی غیر معمولی واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا بھارتی حکمرانوں کا ہمیشہ سے طر ز عمل رہا ہے اور لیتھ پورہ کے واقعے میں بھی ایسا ہی کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیش آنے والے بھارتی پارلیمنٹ حملے، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں، پٹھانکوٹ اور اوڑی حملوںکے وقت بھی بھارت نے یہی طرز عمل اختیار کیا تھا۔
تازہ ترین