• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی بجائے بدھ کی شام 4 بجے ہو گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل سیل کر دیا جائے گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ممکنہ مشکلات کے پیش نظر سوموار کو چھٹی دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین اب منگل کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں گے۔
تازہ ترین