• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ پاکستان پرالزام لگانا بھارت کی پرانی روایت ہے،خورشید شاہ

 کندھ کوٹ(مانیٹرنگ سیل)پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے،ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں نہیں کر رہے کیونکہ ایسے ایم کیو ایم اورق لیگ کا ریٹ بڑھ جائیگا۔کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے انہیں رہائی ملی ۔ نواز شریف کو جس کیس میں سزا دی گئی اس میں بھی کچھ نہیں۔ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ،ہم ان کا سامنا کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ہم اس لیے کوششیں نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اور(ق) لیگ کا ریٹ بڑھ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں ۔وہ پاکستان کے مہمان ہیںاورپوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔رہنماءپیپلز پارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی ،عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے۔مہنگائی ملکی معیشت کیلئے بہترنہیں ہے۔  
تازہ ترین