• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کی سوچ شرمناک ہے‘پیپلز پارٹی

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر اورسیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کی سوچ شرمناک ہے،پی ٹی آئی مشرف اور ضیاء کی طرح اداروں کو برباد کرنے پر تل گئی ہے،ایسا کیا گیا تو حکومت کو گلی گلی احتجاج اور عوامی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا نام مٹانے والے ہمیشہ خود عبرتناک انجام سے دوچار ہوئے،یہ غریب خاندانوں اور بیوہ عورتوں کے منہ سے لقمہ چھیننے کی کوشش ہے،بھٹو خاندان سے نفرت کرنے والوں کو ہمیشہ عوامی نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کو کسی دوسے پراجیکٹ میں ضم کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکمران قدم قدم پر جمہوریت اور آئینی اقدار کا مذاق اڑا رہے ہیں،حکومت نے اس آمرانہ روش کو نہ بدلا تو ملک بھر کی جمہوری طاقتیں اسے راہ راست پر لانے کیلئے متحد ہو جائیں گی۔
تازہ ترین